ہومپاکستانعدالتوں میں زیر التواء ٹیکس مقدمات میں 30 فیصد سے زائد کا...

عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس مقدمات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ

دو سالوں کے دوران عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس مقدمات میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا، حجم 3760 ارب روپے سے بڑھ کر 5457ارب روپے تک پہنچ گیا۔

جاری دستاویزات کے مطابق اپیلٹ ٹریبونلز میں التواء 21 ہزار 700ٹیکس مقدمات کی مالیت 3330ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سپریم کورٹ میں 3277مقدمات میں 169ارب روپے سے زائد، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 1979مقدمات میں 482ارب روپے، لاہور ہائیکورٹ میں 7ہزار 490مقدمات میں 963ارب روپے، سندھ ہائیکورٹ میں 2081مقدمات میں 480ارب روپے، پشاور ہائیکورٹ میں 241 مقدمات میں 27ارب روپے جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 37مقدمات میں 6ارب روپے کے ٹیکس معاملات زیرالتوا ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں