ہومانٹرنیشنلامریکہ اور ایران مذاکرات جاری رکھیں، سربراہ اقوام متحدہ کا مشورہ

امریکہ اور ایران مذاکرات جاری رکھیں، سربراہ اقوام متحدہ کا مشورہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کو تاکید کی ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اگرچہ کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تاہم یہ بات چیت دونوں جانب کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے اور نئے مکالمے کی بحالی کی جانب ایک مثبت اور بامعنی قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید اختلافات کے پیش نظر کوئی معاہدہ راتوں رات نہیں ہو سکتا اور سیکرٹری جنرل تعمیری انداز میں مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہیں تاکہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ کئی ہفتوں کی تباہی اور پریشانی کے بعد یہ واضح ہو چکا ہے کہ موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔

اسی کے ساتھ جنگ بندی کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے اور تمام خلاف ورزیاں فوری طور پر رکنی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اس تنازع کے تمام فریق بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز سمیت سمندر میں جہازرانی کی آزادی کا احترام کریں۔

ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے سمندری تجارت میں رکاوٹوں کے اثرات خطے سے کہیں آگے تک محسوس کئے جا چکے ہیں، جس کے باعث عالمی معیشت کی کمزوری میں اضافہ ہوا ہے اور کئی شعبوں میں عدم تحفظ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھاد اور اس کے خام مال کی ترسیل میں رکاوٹ نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لئے غذائی عدم تحفظ کو مزید بڑھا دیا ہے جبکہ ایندھن، ٹرانسپورٹ اور ترسیلی سلسلے میں خلل کے باعث مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں