امریکہ اور ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے آخری دور میں کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ یہ بات امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اتوار کے روز بتائی۔انہوں نے کہا کہ مسلسل اور بھرپور بات چیت کے باوجود مذاکرات کسی حتمی پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ تقریباً ایک روز تک جاری رہنے والی مسلسل بات چیت کے بعد امریکی وفد نے اپنی "حتمی اور بہترین پیشکش” سامنے رکھ دی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات نیک نیتی کے ساتھ کئے گئے تھے تاہم اس امریکی پیشکش کو تاحال قبول نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


