ہومتازہ ترینچین کا برف شکن جہاز "شوئے لونگ" قطبِ جنوبی میں کامیاب سائنسی...

چین کا برف شکن جہاز "شوئے لونگ” قطبِ جنوبی میں کامیاب سائنسی مشن کے بعد وطن واپس آ گیا

چین کا قطبی برف شکن جہاز "شوئے لونگ” جسے اسنو ڈریگن بھی کہا جاتا ہے جمعرات کے روز 160 دنوں کا طویل سفر مکمل کر کے چین کے مشرقی شہر شنگھائی واپس پہنچ گیا۔ "شوئے لونگ” قطبِ جنوبی میں 42ویں سائنسی تحقیقاتی مہم کا حصہ تھا جس کے دوران ثمر آور سائنسی تحقیقی نتائج حاصل کئے گئے۔

اس قطبی مہم میں 550 محققین شامل تھے جبکہ 3600 ٹن سے زائد ضرورری سامان بھی ساتھ لے جایا گیا ۔104 دن برفانی براعظم کے اندرونی حصوں میں جا کر تحقیق کی گئی۔ عملے کی تعداد اور کام کے حجم کے لحاظ سے اس مہم نے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): وی فوہائی، سربراہ و چیف سائنسدان، مہماتی ٹیم

"اس مہم کے دوران ٹیم نے پیچیدہ برفانی حالات، سخت سمندری صورتحال، تیز ہواؤں اور انتہائی کم درجہ حرارت سمیت متعدد چیلنجز پر قابو پا لیا۔ ٹیم نے کامیابی کے ساتھ انٹارکٹک جزیرہ نما، کاسموناٹ سمندر اور امونڈسن سمندر جیسے اہم علاقوں میں 61 مقامات پر جامع سروے کامیابی سے مکمل کئے۔ اس کے علاوہ سمندر میں سائنسی آلات پر مشتمل 14 مورنگ سسٹمز کی تنصیب اور واپسی بھی انجام دی گئی۔

اس مہم نے پانچ بڑے شعبوں میں 45 قومی سائنسی و تکنیکی منصوبوں کے موقع پر عملی نفاذ میں معاونت فراہم کی جن میں مقامی طور پر تیار کردہ آلات کی آزمائش اور استعمال بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں اہم اور ثمر آور سائنسی تحقیقی نتائج حاصل ہوئے۔”

چین کی 42ویں انٹارکٹک مہماتی ٹیم نے یکم نومبر 2025 کو شنگھائی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس مہم کو دو برف شکن جہازوں "شوئے لونگ” اور "شوئے لونگ 2” کی مشترکہ معاونت حاصل رہی۔ توقع ہے کہ یہ مہم مئی میں مکمل ہو جائے گی۔

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی برف شکن جہاز شوئے لونگ کامیاب مشن کے بعد وطن واپس

160 روزہ انٹارکٹک مہم کے بعد جہاز شنگھائی پہنچ گیا

550 محققین نے قطبی تحقیق کرنے والی ٹیم میں شامل تھے

مہم کے دوران 3600 ٹن سے زائد سامان استعمال کیا گیا

شدید برفانی حالات اور سخت موسم کے باوجود تحقیق جاری رہی

قطبِ جنوبی کے اہم علاقوں میں 61 مقامات پر سروے کیا گیا

14 سائنسی آلات کی تنصیب اور واپسی کامیابی سے مکمل ہوئی

45 قومی سائنسی و تکنیکی منصوبوں پر عملی کام کیا گیا

ٹیم نے مقامی طور پر تیار کردہ آلات کا بھی کامیاب تجربہ کیا

چین کی 42ویں انٹارکٹک مہم متوقع طور پر مئی میں مکمل ہو جائے گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں