حال ہی میں چین کے صوبہ یوننان کے ضلع سیماؤ میں پیلے رنگ کے ایک بیری نما جنگلی پھل ’رس بیری‘ کے پکنے کا موسم شروع ہو گیا ہے۔ اب پہاڑوں اور جنگلوں میں درختوں کی شاخیں اِس پھل سے لدی ہوئی ہیں۔ موسمِ بہار کے اس عام مقامی جنگلی پھل کا ذائقہ میٹھا بھی ہوتا ہے اور تُرش بھی۔ پھل منہ میں ڈالتے ہی انسان یکدم بچپن کی یادوں میں کھو جاتا ہے۔ مقامی فوٹوگرافرز نے اس حوالے سے تصاویر کا ایک سلسلہ محفوظ کیا ہے۔ ان تصاویر میں روایتی لباس پہنے افراد نے اپنے بالوں میں زرد رس بیری کے پھول سجا رکھے ہیں۔یہ منظر بہار کے موسم میں پہاڑوں اور جنگلات کی دلکش اور تازہ فضا کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
یوننان کے ضلع سیماؤ میں زردرس بیری کے جنگلی پھلوں کے پکنے کا موسم ہو گیا
پہاڑوں اور جنگلات میں درختوں کی شاخیں پھلوں سے بھر گئیں
زرد رس بیری بہار کا ایک مقبول مقامی پھل ہے
اس پھل کا میٹھا اور تُرش ذائقہ بچپن کی یادیں تازہ کرتا ہے
مقامی فوٹوگرافروں نے بہار کے خوبصورت مناظر کی عکس بندی کی
روایتی لباس پہنے افراد نے پھولوں سے سجی تصاویر بنوائیں
بالوں میں زرد رس بیری کے پھول بہار کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں
تصاویر میں پہاڑی علاقوں کی تازگی اور قدرتی حسن نمایاں ہے
ثقافتی روایات اور قدرتی مناظر کا حسین امتزاج پیش کیا گیا
سیماؤ میں بہار کا موسم دلکش رنگوں اور خوشبوؤں سے بھر گیا


