ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں...

بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 50 منٹ تک طویل ملاقات کی ہے، ملاقات کیلئے بانی پی ٹی آئی کو سیل سے کانفرنس روم میں لایا گیا تھا، بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل پہنچے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے، القادر ٹرسٹ کیس میں سلمان صفدرنے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کیلئے عدالت سے ملاقات کی استدعا کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی مرکزی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بغیر میڈیا سے گفتگو کے واپس روانہ ہو گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں