ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز پر ایران کے بجائے امریکہ کو فیس وصول کرنی چاہیے،...

آبنائے ہرمز پر ایران کے بجائے امریکہ کو فیس وصول کرنی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نہیں بلکہ امریکہ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم فیس کیوں نہ وصول کریں؟ مجھے یہ زیادہ پسند ہے بجائے اس کے کہ یہ اختیار ایرانیوں کو دے دوں۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لئے معاہدے کا حصہ ہونا چاہیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایسا معاہدہ کرنا ہوگا جو مجھے قبول ہو اور اس معاہدے کا حصہ یہ ہوگا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تیل اور سب کچھ آزادانہ طور پر گزر سکے۔

28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے کچھ دنوں بعد ہی ایران نے موثر طور پر توانائی کی اس اہم عالمی آبی راہداری کو بند کر دیا تھا۔

مارچ کے آخر میں ایران کی پارلیمنٹ نے مبینہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرنے کی منظوری دی تھی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں