ہومانٹرنیشنلامریکہ، ایران اور ثالث کار 45 روزہ جنگ بندی کے لئے کوشاں

امریکہ، ایران اور ثالث کار 45 روزہ جنگ بندی کے لئے کوشاں

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی نیوز اور میڈیا ویب سائٹ ایکسیوس نے امریکی، اسرائیلی اور علاقائی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ، ایران اور علاقائی ثالث کار ایک ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، جو "جنگ کے مستقل خاتمے” کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالث کار 2 مرحلوں پر مشتمل معاہدے کی شرائط پر بحث کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ممکنہ طور پر 45 روزہ جنگ بندی شامل ہوگی جس کے دوران فریقین جنگ کے مستقل خاتمے کے لئے مذاکرات کریں گے جبکہ دوسرا مرحلہ جنگ ختم کرنے کے حتمی معاہدے تک پہنچنے پر مرکوز ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اگر مذاکرات کے لئے مزید وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ اس میں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے اور ایران کے اعلیٰ سطح کے افزودہ یورینیم کے مسئلے کو حل کرنے جیسے نکات بھی شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں