ہومپاکستاندہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بیرسٹر سیف

دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا فرنٹ لائن پر ہے، دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، پولیس اور عوام روزانہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ نہ صرف دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہا ہے بلکہ اس کیخلاف سب سے بڑی مزاحمت بھی کر رہا ہے، دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ناسور کے خاتمے تک صوبے کے عوام اور فورسز امن کی خاطر قربانیاں دیتے رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں