ہومپاکستانپارلیمنٹ کو پرامن طریقے سے چلانا ترجیح، الفاظ کی گولہ باری ناقابل...

پارلیمنٹ کو پرامن طریقے سے چلانا ترجیح، الفاظ کی گولہ باری ناقابل فہم ہے، شیری رحمن

اسلام آباد: رہنماء پیپلز پارٹی شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کو پرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دی، الفاظ کی گولہ باری کا جواز سمجھ نہیں آیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے اس پر بہت دبائو ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی اور خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے معاملے پر کسی کو صوبائی کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، بی آئی ایس پی کا ریلیف پروگرام زبردست ،عالمی طور پر تسلیم کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمان کو پرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دی ،سمجھ نہیں آرہا ایسا کیا کردیا کہ پیپلز پارٹی پر الفاظ کی گولہ باری شروع کردی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں