ہومتازہ ترینوفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے...

وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ گندم کی درآمد سرکاری شعبے میں کی جائے یا پرائیویٹ سیکٹر کو اس کا اختیار دیا جائے۔

وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں امپورٹ کے متعلق آئندہ ہفتے فیصلہ متوقع ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب نے 8 لاکھ ٹن، سندھ نے 7 لاکھ ٹن اور خیبر پختونخوا نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ظاہر کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں