ہومتازہ ترینسپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام 'جناح-1' کا...

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام ‘جناح-1’ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام ‘جناح-1’ کا اعلان کر دیا۔ یہ نام ملک گیر مقابلے میں 4,000 سے زائد موصول تجاویز میں سے منتخب کیا گیا۔

سپارکو کے مطابق جناح-1 نام 7 شرکاء نے تجویز کیا تھا، اور فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم کو ‘جناح-1’ نام تجویز کرنے والا فاتح قرار دیا گیا۔

چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ‘جناح-1’ قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے اور یہ پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے۔

پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا، جہاں ‘جناح-1’ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں