ہومBlogبلاول دل بڑا کریں، شکست پر نہ روئیں، طلال چودھری

بلاول دل بڑا کریں، شکست پر نہ روئیں، طلال چودھری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دل بڑا کریں کیونکہ لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔

طلال چودھری کی زیر صدارت پونچھ ڈویژن کا انتخابی جائزہ اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابی مہم، تنظیمی امور اور پولنگ ڈے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

طلال چودھری نے کہا کہ پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ ن کی کامیابی وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسا بننا چاہتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں