ہومUncategorizedروس کے بیلسٹک میزائل حملے، کیف میں ہنگامی صورتحال

روس کے بیلسٹک میزائل حملے، کیف میں ہنگامی صورتحال

کیف (لارڈ میڈیا): روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر متعدد بیلسٹک میزائل حملے کیے جس کے بعد شہر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے مطابق دو اضلاع میں گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ مزید حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شمالی مضافاتی علاقے میں میزائل گرنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے دو مختلف سمتوں سے بیلسٹک میزائل داغے، جن کا ہدف 30 لاکھ آبادی والا دارالحکومت کیف تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں