ہومتازہ ترینمعاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو تباہ کن کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ اچھے معاہدے پر دستخط کرے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس عمل کی حمایت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ کئی دیگر ممالک نے بھی اس ضمن میں رابطہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے ہر ممکن آخری موقع دینا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ ایران عقل مندی کا مظاہرہ کرے گا۔

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ وہ ایران کو تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس پر مکمل کنٹرول امریکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ناکہ بندی کی صلاحیت موجود ہے مگر فیس وصولی کا سوال نہیں پیدا ہوتا۔ سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹموتھی ہاکنز نے بھی امریکی سینٹرل کمانڈ کی تخلیقی سوچ کی تعریف کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ترجیح معاہدے پر دستخط کرنا ہے اور مشرقِ وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی سفارتی حل کے حامی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں