پورٹ آف اسپین (لارڈ میڈیا): پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنالیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز نے دوسری دن کی شروعات 239 رنز پر 5 وکٹوں کے ساتھ کی، مگر کھانے کے وقفے سے پہلے پوری ٹیم 344 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جسٹن گریوز نے 73 اور روسٹن چیس نے 70 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2،2 وکٹیں لیں۔
پاکستانی اننگز میں اوپنرز امام الحق اور اذان اویس نے پہلی وکٹ پر 34 رنز جوڑے، امام الحق 14 رنز بناکر شیمار جوزف کا شکار بنے جبکہ اذان اویس نے 55 رنز کی اننگ کھیلی۔
عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے تیسری وکٹ پر 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ عبداللہ شفیق نے اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی اور 107 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ بابر اعظم 86 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے 344 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 78 رنز درکار ہیں۔


