ہومتازہ ترینسٹیٹ بینک کا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگیوں میں رعایت کا اعلان

سٹیٹ بینک کا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگیوں میں رعایت کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے پٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ بینک نے ‘راست’ کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پٹرول پمپس پر کارڈ کے ذریعے ایندھن کی خریداری پر مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) کی زیادہ سے زیادہ حد فی لیٹر ایک روپے مقرر کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، ملک بھر کے تمام پٹرول پمپس پر ‘راست’ کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام 31 جنوری 2027 تک نافذ کرنا لازمی ہوگا۔ اس نظام کے تحت انٹرچینج ری ایمبرسمنٹ فیس کی حد فی لیٹر 20 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ تمام پٹرول پمپ مالکان ‘راست’ کیو آر کوڈ پر مبنی ادائیگی کا نظام مقررہ مدت کے اندر فعال اور صارفین کے لیے دستیاب بنائیں تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیاں آسان ہو سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں