ہومتازہ ترینچین کا مرکزی بینک سال کی دوسری ششماہی میں حقیقی معیشت کے...

چین کا مرکزی بینک سال کی دوسری ششماہی میں حقیقی معیشت کے لئے مالی معاونت میں اضافہ کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ 2026 کی دوسری ششماہی میں معتدل نرم مالیاتی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا، معاشی اتار چڑھاؤ کے اثرات کم کرنے کے اقدامات کو مضبوط بنائے گا اور معیشت کی مسلسل اور بہتر ترقی کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

سال کی دوسری ششماہی سے متعلق ورک کانفرنس کے بعد جاری بیان میں پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے کہا کہ وہ مالیاتی پالیسی کے مختلف ذرائع کو جامع انداز میں بروئے کار لائے گا اور ضرورت کے مطابق ان میں بروقت ردوبدل کرے گا۔

بیان کے مطابق مرکزی بینک معیشت میں مناسب سطح کی رقوم کی دستیابی برقرار رکھے گا، مالیاتی اداروں کو قرضوں کی فراہمی میں توازن بہتر بنانے کی رہنمائی کرے گا اور سماجی مالیاتی حجم اور گردشی زر کی شرح نمو کو اقتصادی ترقی اور مجموعی قیمتوں کی متوقع سطح کے اہداف سے ہم آہنگ رکھے گا۔

پی بی او سی بانڈ مارکیٹ میں "ٹیکنالوجی بورڈ”کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، تکنیکی جدت اور نجی اداروں کے بانڈز کے لئے خطرات کی مشترکہ ذمہ داری کے نظام کو بتدریج نافذ کرے گا اور سائنس و ٹیکنالوجی کی مالیاتی خدمات کے شعبے میں معلومات کے اشتراک اور ڈیٹا کے مربوط استعمال کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

مرکزی بینک نجی اداروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لئے قرضوں کی ضمانت کے نظام کو مزید بہتر بنائے گا اور سال کی دوسری ششماہی میں ان اداروں کے لئے مالیاتی خدمات کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں