اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے اور انہیں پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن حاصل نہیں ہو سکے گی۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن آف فارن میڈیکل گریجویٹس کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں ہیں، لہٰذا افغانستان سے فارغ التحصیل طلبہ پاکستانی نیشنل رجسٹریشن امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ افغانستان کے اداروں میں داخلہ لینے سے قبل ای سی ایف ایم جی کی منظوری لازمی چیک کریں۔


