لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے 441 اسکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔ فیڈریشن کے مطابق آئندہ دو ہفتوں میں یہ تعداد 1,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔
پی ایچ ایف کے مطابق، جیسے ہی ایک ہزار اسکولوں کا ہدف مکمل ہوگا، رجسٹرڈ اسکولوں میں ہاکی کٹس اور دیگر کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
فیڈریشن نے مزید کہا ہے کہ سکول سطح پر ہاکی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک کے تمام اضلاع میں سند یافتہ ہاکی کوچز تعینات کیے جائیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیکی تربیت کی جا سکے۔
پی ایچ ایف نے یہ بھی بتایا کہ ان اقدامات کے تسلسل میں فروری 2027 میں ملک کی پہلی نیشنل انڈر-15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا، جس میں رجسٹرڈ اسکولوں کے باصلاحیت کھلاڑی شرکت کریں گے۔


