ہومتازہ ترینپنجاب میں واسا کی خدمات اب 99 تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب میں واسا کی خدمات اب 99 تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واسا کے دائرۂ کار کو تحصیل سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 99 تحصیلوں میں واسا کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ شہری علاقوں میں کامیاب فلڈ مینجمنٹ کے بعد دیہی علاقوں میں بھی واسا کی خدمات پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نکاسیٔ آب کا نظام مزید مؤثر ہو سکے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ واسا کی توسیع کے منصوبے پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور تمام تحصیلوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔ حکام کے مطابق واسا کا نیٹ ورک تحصیل سطح تک وسیع کیا جائے گا اور جدید سیوریج پلاننگ متعارف کرائی جائے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عوامی آگاہی کے لیے خصوصی مہمات شروع کی جائیں گی اور مساجد و امام بارگاہوں کے ذریعے صفائی و نکاسیٔ آب کی آگاہی دی جائے گی۔ واسا کی توسیع سے دیہی علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام اور شہری سہولیات میں بہتری آئے گی، اور منصوبے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں