ہوماہم ترینایران نے معاہدہ نہ کیا تو حملے ہوں گے، جم بینکس

ایران نے معاہدہ نہ کیا تو حملے ہوں گے، جم بینکس

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی ریپبلکن سینیٹر جم بینکس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر جلد اتفاق نہ کیا تو صدر ٹرمپ ایران پر حملوں کا آغاز کریں گے۔ فوکس نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت میں موجود اختلافات کے باعث معاہدے کی ضرورت ہے۔
سینیٹر بینکس کے مطابق صدر ٹرمپ اب بھی پُرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ فیصلہ تہران کو مذاکرات کا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی شدت پسند فوجی قیادت اور حکومتی عناصر کے درمیان اختلافات موجود ہیں، جن میں سے کچھ امریکی دباؤ کے باعث معاہدہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں