ہوماہم ترینپنجاب حکومت کا لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت کا لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب حکومت نے 4 اگست کو لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر کے تحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر اس مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں