ہومتازہ ترینآٹھ وکٹیں لینے والے محمد عباس دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ

آٹھ وکٹیں لینے والے محمد عباس دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محمد عباس کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کرنے کا حیران کن فیصلہ کیا۔ عباس نے پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں جن میں ایک اننگز میں پانچ وکٹوں کی کارکردگی شامل تھی۔

کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم نے پچ کی صورتحال کو دیکھ کر چار تبدیلیاں کیں اور عباس کو آرام دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر حالات کی بنیاد پر ہوا۔

اس فیصلے پر ماہرین اور شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 1980 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کسی بولر کو پانچ وکٹیں لینے کے بعد ڈراپ کیا گیا ہو۔

عباس کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کروایا گیا، جنہوں نے 9 اوورز میں 56 رنز دیے جس پر مزید سوالات اٹھے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں