ہومتازہ ترینجناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید...

جناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید اوپیائیڈ ایگونِسٹ سینٹر کا افتتاح

کراچی (لارڈ میڈیا) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جناح اسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے جدید اوپیائیڈ ایگونِسٹ مینٹیننس تھراپی (OAMT) سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر منشیات کے عادی افراد کو بتدریج نشے سے نجات دلانے اور معمول کی زندگی کی طرف لانے میں مدد فراہم کرے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ سینٹر میں علاج کے ساتھ طبی نگرانی، کونسلنگ اور بحالی کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر پیچوہو نے مزید کہا کہ سینٹر میں ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا جو مریضوں کی مسلسل نگرانی کرے گا۔

وزیر صحت نے زور دیا کہ حکومت ایچ آئی وی اسکریننگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی موت افسوسناک ہے اور اگر جناح اسپتال میں کسی مریض کی جان غفلت کے باعث گئی ہے تو اس کی مکمل اور شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں