ہومتازہ ترینٹرمپ کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں ...

ٹرمپ کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی قیمتیں 4 ڈالر سے زائد فی بیرل گر گئیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر کمی کے بعد 83.85 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4.01 ڈالر سستا ہو کر 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

گزشتہ ماہ امریکی حملوں اور ایران کی طرف سے آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں