ہومتازہ ترینوفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ دھرنے والوں کو مذاکرات کی دعوت

وفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ دھرنے والوں کو مذاکرات کی دعوت

راولاکوٹ (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ کے لوگ کشمیری ہیں، تھے اور رہیں گے۔ امیر مقام نے دھرنے کے مظاہرین کو بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں شریک سب لوگ دہشتگرد نہیں ہیں، ان میں اکثریت محب وطن لوگوں کی ہے جو منفی عزائم رکھنے والوں سے الگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور یہ حکومت یا پارٹی کی پالیسی نہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ راولاکوٹ کے عوام نے معرکہ حق میں پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور پونچھ کے لوگ سرحدوں کے محافظ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں