شکارپور (لارڈ میڈیا) 9 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق شکارپور کے ٹھروپور محلے میں 9 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ بچی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے بچی کی چیخوں کی آواز سن کر اطلاع دی تھی۔ ملزم یعقوب نے 24 جولائی کو لڑکی کو اکیلے گھر پر پا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔


