ہومتازہ ترینایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر کیلئے بجلی کے سیلز ٹیکس کا...

ایف بی آر نے اسٹیل سیکٹر کیلئے بجلی کے سیلز ٹیکس کا نیا نظام نافذ کر دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت مقامی اسکریپ استعمال کرنے والے اسٹیل میلٹرز کو 30 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ 70 فیصد سے زائد درآمدی اسکریپ استعمال کرنے والے یونٹس کے لیے 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

ایف ایس لائسنس یافتہ سپلائرز سے 70 فیصد سے زائد اسکریپ حاصل کرنے والے یونٹس پر بھی 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ہوگا۔ کیپٹو پاور یا خود بجلی پیدا کرنے والے اسٹیل یونٹس 35 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ ایف بی آر کے ریئل ٹائم سسٹم سے منسلک یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ ہوگا اور بجلی کے استعمال کی بنیاد پر ادا کردہ سیلز ٹیکس آؤٹ پٹ ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

ماہانہ 5 لاکھ یا زائد بجلی یونٹس استعمال کرنے والے مینوفیکچررز کو اسٹیل میلٹر یا کمپوزٹ یونٹ قرار دیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر متعلقہ یونٹ کا بجلی کنکشن منقطع کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈسکوز کو یکم جولائی 2026 سے نئی شرحوں پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، اسٹیل میلٹرز اور کمپوزٹ یونٹس کی فہرست ہر تین ماہ بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی اور اہل اسٹیل مینوفیکچررز کی فہرست سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں