ہومتازہ ترینایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ

ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ایل این جی کی قیمت میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے لیے ایل این جی کی سیل پرائس میں 6.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت فروخت 25.83 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر 25.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ قطر سے ایل این جی کارگو اسپاٹ مارکیٹ سے سستا ہے جس کی قیمت 13.37 فیصد برینٹ کے مساوی طے کی گئی ہے۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کو جولائی میں ایل این جی کے 5 مہنگے اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنا پڑے جس کے نتیجے میں جون کے مقابلے میں جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت فروخت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں