ہومتازہ ترینآئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا...

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا

دبئی (لارڈ میڈیا): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں ایک اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ پچاس اوورز کا ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔

ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور آئی سی سی نے اس ایونٹ کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔ 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہونے والے اس ایونٹ میں 12 وینیوز پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں