شینزن (لارڈ میڈیا): چین کے شہر شینزن سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ وانگ ننگ نے ذہن سے کنٹرول کی جانے والی وہیل چیئر تیار کرلی ہے، جو مفلوج افراد کو خودمختاری سے حرکت کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ وانگ ننگ نے اپنی ایجاد کو شنگھائی میں ورلڈ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کانفرنس کے موقع پر پیش کیا۔
وانگ ننگ نے 2020 میں ایک حادثے کے بعد مفلوج ہونے کے تجربے کے باعث اس وہیل چیئر کی تیاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور برین کمپیوٹر انٹرفیس ٹیکنالوجی کو سیکھا۔
اپریل 2026 میں وانگ ننگ اور ان کی اہلیہ نے ایک ٹیکنالوجی چیلنج مقابلے میں شرکت کی اور محض 48 گھنٹوں میں اس وہیل چیئر کا پروٹوٹائپ تیار کیا۔ مقابلے میں انہیں ہارڈوئیر کیٹیگری کا پہلا انعام 50 ہزار یوآن کے ساتھ دیا گیا۔
یہ سسٹم اب ملٹی ڈائریکشنل مائنڈ کنٹرول کو سپورٹ کرتا ہے، جس سے صارفین مختلف ڈیوائسز جیسے لائٹس، کیمروں اور ائیر کنڈیشنرز کو بھی کنٹرول کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ وانگ ننگ نے وہیل چیئر کے علاوہ ایک نیوی گیشن ایپل بھی تیار کی ہے۔


