ہومتازہ ترینبراڈ پیک حادثے کے بعد کے ٹو مہم مؤخر، ٹیمیں واپس

براڈ پیک حادثے کے بعد کے ٹو مہم مؤخر، ٹیمیں واپس

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): براڈ پیک پر حادثے کے بعد کے ٹو سر کرنے کی مہم مؤخر کر دی گئی ہے۔ کے ٹو پر موجود کلائمبرز کو چوٹی کی جانب پیش قدمی کرنی تھی لیکن حادثے کے باعث وہ بیس کیمپ واپس آرہے ہیں۔

جمعرات کو براڈ پیک پر دوپہر کے وقت برفانی تودہ گرنے سے کوہ پیماؤں کے گروپ میں حادثہ پیش آیا۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق بیس کیمپ پہنچنے والی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں حصہ لیں گی۔

یاد رہے کہ براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 10 کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جن میں سے 4 کی لاشیں مل چکی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں