لاہور (لارڈ میڈیا): آئی پی پی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شعیب صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف نے 2018 کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے سسر اعجاز امجد کے پاس جا کر ان سے مدد کی درخواست کی تھی۔
شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے ان انتخابات میں بے ایمانی سے کامیابی حاصل کی اور اب انہیں سیالکوٹ کی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو 2024 کے انتخابات میں بھی اسی طرح کی بے ایمانی کا سامنا کرنا پڑا۔
شعیب صدیقی نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے گھر اور قوم کے سامنے معافی مانگو، پھر دوسروں کو عزت کا درس دو۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ ‘کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے’۔


