ہومتازہ ترینایس ایس یو کے 50 کمانڈوز ایف آئی اے میں ایک سال...

ایس ایس یو کے 50 کمانڈوز ایف آئی اے میں ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات

کراچی (لارڈ میڈیا): ایس ایس یو کے 50 کمانڈوز ایف آئی اے میں ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ان کمانڈوز میں 25 لیڈی کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے ان کمانڈوز سے ملاقات کی اور انہیں ذمہ داری اور دیانت داری سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی نے ایس ایس یو کا دورہ کرتے ہوئے کمانڈوز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ ایس ایس یو کمانڈوز کی ایف آئی اے میں تعیناتی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کا مظہر ہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن کے مطابق یہ معاہدہ ایف آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس ایس یو کمانڈوز پہلے ایک سال خدمات انجام دیں گے، اور مزید 50 کمانڈوز اگلے ایک سال کے لیے ایف آئی اے میں خدمات انجام دیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں