ہومتازہ ترینبلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد...

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کردیے، ری پولنگ کا مطالبہ

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ری پولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ان پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کرنے اور ٹھپے لگانے کے ویڈیوز ثبوت موجود ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام ہی کریں گے اور کسی کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لیگی قائدین نے دھاندلی کر کے وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بننے کی کوشش کی ہے اور کشمیری عوام اس سیاسی جماعت سے نفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سٹیک ہولڈرز سچ اور مفاہمتی کمیشن تشکیل دیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک احتجاج نہ کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کمیشن وزیراعظم آزاد کشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو وہ احتساب کے لئے تیار ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مظفرآباد کے عوام کے لئے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ وہ چودھری یاسین کو اسمبلی کے اجلاس سے پہلے نشست دلائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے سے پہلے ان کی شکایات کو سنا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں