ہومتازہ ترینعروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام

عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔ ان اسکرین شاٹس میں مبینہ طور پر ثاقب چدھڑ کی جانب سے عروبہ مرزا کو رابطے کے لیے میسجز شامل ہیں۔

عروبہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ان پیغامات کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی نشانہ بنی ہوں۔ اس سے قبل مومنہ اقبال نے بھی ثاقب چدھڑ پر آن لائن ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس کے تحت پیکا کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ثاقب چدھڑ کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ ان کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی ثاقب چدھڑ پر بطور تحفہ آئی فون دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں