ہومتازہ ترینپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 638...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 638 پوائنٹس گر گیا

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

100 انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 623 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 79 ہزار 123 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 77 ہزار 434 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 41 ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں