ہومتازہ تریناسلام آباد ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے اور تعیناتیاں

اسلام آباد ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے اور تعیناتیاں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر 4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد افضل مجوکہ کو جنڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ جج جاوید اقبال سپرا کو بھی ایسٹ منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود اور جج قدرت اللہ کا تبادلہ ایسٹ سے ویسٹ کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کے حکم پر 2 سینئر سول ججز، محمد عباس شاہ اور ملک امان، کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 14 سول جج کم مجسٹریٹس کے بھی تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں