نیاگرا ان دی لیک (لارڈ میڈیا): پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں سوئٹزر لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ مقابلہ کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں جاری عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے گروپ 7 کے دوسرے میچ میں ہوا، جہاں سیڈ 7 پاکستان نے با آسانی سوئٹزر لینڈ کو 0-3 سے شکست دی۔
پاکستان کے کھلاڑی نعمان خان نے نک گریٹر کو 58 منٹ کے مقابلے میں 1-3 سے ہرایا، عبداللہ نواز نے لیوانڈرو کو 26 منٹ میں 0-3 سے شکست دی جبکہ محمد عمیر عارف نے مورس فری کو 23 منٹ میں 0-3 سے مات دی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں نائیجیریا کو بھی 0-3 سے مات دی تھی، یوں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں قدم رکھ دیا۔


