ہومپاکستانپاکستان اور قطر نے امریکا ایران مذاکرات کے لیے نئی اہم تجاویز...

پاکستان اور قطر نے امریکا ایران مذاکرات کے لیے نئی اہم تجاویز پیش کر دیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ کو کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر نے اہم تجاویز پیش کی ہیں، جن میں دونوں فریقین کو نو جولائی سے پہلے کی پوزیشن پر واپس آنے کا کہا گیا ہے۔ تجویز میں دو ہفتے کی جنگ بندی، آبنائے ہرمز کو کھولنے، اور ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندیوں میں نرمی کی سفارش شامل ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق، اسلام آباد اور دوحہ نے علاقائی اتحادیوں کی مشاورت سے یہ تجاویز تیار کی ہیں۔ تجاویز کے تحت ایران آبنائے ہرمز کو فوری کھولے گا جبکہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر سمیت کئی ممالک مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی اولین ترجیح اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حملے روکنے کے بعد ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ تاہم، ایران کو امریکا کے ارادوں پر شدید تحفظات ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں خطے میں معاشی اور فوجی بحران کو ٹالنے کے لیے جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں