ہومتازہ ترینامریکا غزہ جنگ میں برابر کا شریک ہے، برنی سینڈرز

امریکا غزہ جنگ میں برابر کا شریک ہے، برنی سینڈرز

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں ہونے والے واقعات میں برابر کا شریک ہے۔ سینڈرز نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی، جبکہ اسرائیل پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کے باوجود اس کی مدد جاری رکھی۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے تقریباً 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور امریکی عوام اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس سے عوامی رائے کا احترام کرنے اور اسرائیل کو فوجی امداد فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

سینڈرز نے کہا کہ جنگ بندی کے نو ماہ بعد بھی فلسطینی عوام کی مشکلات کم نہیں ہوئیں۔ غزہ کے 92 فیصد رہائشی مکانات تباہ یا شدید متاثر ہیں اور 70 فیصد آبادی مناسب رہائش سے محروم ہے۔

انہوں نے غزہ کے بچوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 91 فیصد بچوں کو باقاعدہ تعلیم تک رسائی نہیں ہے اور 70 فیصد کم عمر بچے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ سینڈرز کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں نئی فوجی چوکیاں قائم کی ہیں اور مستقل قبضے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں