ہومتازہ ترینچین میں پاکٹ پارکس شہری تجدید اور ماحولیات کی بہتری میں اہم...

چین میں پاکٹ پارکس شہری تجدید اور ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکٹ پارکس (چھوٹے شہری پارکس) جن کا رقبہ عموماً 400 سے 10 ہزار مربع میٹر تک ہوتا ہے چین بھر میں تیزی سے قائم کئے جا رہے ہیں۔
چین بھر میں پاکٹ پارکس (چھوٹے شہری پارکس) تیزی سے قائم کئے جا رہے ہیں۔ ان پارکس کا رقبہ عموماً 400 سے 10 ہزار مربع میٹر تک ہوتا ہے۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین نےسال 2021 سے سال 2025 کے دوران ملک بھر میں 18 ہزار سے زائد پاکٹ پارکس تعمیر کئے جن سے شہریوں کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چھن پھنگ، اہلکار، گریننگ ڈپارٹمنٹ، جِنگ آن ضلع، شنگھائی
’’چانگ پھنگ روڈ شنگھائی میں اپنے گولڈن رین درختوں (سنہری پھولوں والے درخت) کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسی لئے ہم نے سڑک کے کنارے بکھرے ہوئے سرسبز مقامات اور شجرکاری کی پٹیوں کو آپس میں جوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح شنگھائی کی پہلی پاکٹ پارک بیلٹ قائم کی گئی جس میں راستے بھر کے10 الگ الگ پاکٹ پارکس شامل ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژاؤ جِنگ، رہائشی، جیا یو گوان شہر، صوبہ گانسو
’’اب جب بھی میں گھر سے باہر نکلتی ہوں تو ہر طرف پھول اور سایہ دار درخت نظر آتے ہیں۔ فرصت کے وقت جب میں چہل قدمی کرتی ہوں تو میرے ارد گرد سرسبز لان اور طرح طرح کے رنگ برنگے پودے ہوے ہیں۔ جیا یو گوان میں رہ کر مجھے واقعی خوشی اور سکون کا احساس ہوتا ہے۔‘‘

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ چین کی ریاستی کونسل نے مئی 2026 میں شہری تجدید کا منصوبہ جاری کیا۔ اس منصوبے میں پندرہویں پانچ سالہ منصوبے (سال 2026 تا سال 2030) کے دوران شہری تجدید کی کوششوں کے لئے اہم اہداف، بنیادی ذمہ داریوں اور بڑے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں اعلیٰ معیار کےشہری رہائشی ماحول کی تشکیل کو بنیادی مقاصد میں شامل کیا گیا ہے۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں