ہومتازہ ترینامریکی فوج نے ایران پر حملے روک دیے، میڈیا رپورٹس

امریکی فوج نے ایران پر حملے روک دیے، میڈیا رپورٹس

واشنگٹن (شِنہوا) مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران پر اپنے حملے روک دیے ہیں، تاہم اس وقفے کی وجوہات سے متعلق مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

سی این این نے پینٹاگون کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ آپریشنز فی الحال "معطل” ہیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ وقفہ کتنا طویل ہوگا۔ سی بی ایس نیوز نے دو علاقائی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے یہ حملے اس لیے معطل کیے ہیں تاکہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تہران کا دورہ کرنے والے عمانی وفد کے مذاکرات میں کوئی خلل نہ پڑے۔

علاوہ ازیں دی نیویارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشیدگی میں شدید اضافے کے منصوبوں کو اس وقت موخر کیا جب اعلیٰ مشیروں نے انہیں امریکہ کے فضائی دفاعی ذخائر میں کمی سے متعلق خبردار کیا۔ رپورٹ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین ڈین کین نے خبردار کیا کہ بڑے پیمانے پر دوبارہ کارروائیوں کے نتیجے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے پاس موجود تمام دفاعی میزائل (انٹرسیپٹرز) ختم ہو سکتے ہیں۔

امریکہ اب تک 1,200 سے زائد پیٹریاٹ دفاعی میزائل داغ چکا ہے جن میں سے ہر ایک کی لاگت 40 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں