مظفرآباد (لارڈ میڈیا) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے رہنما سید شجاعت علی کاظمی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔ شجاعت کاظمی مظفرآباد سے پارٹی امیدوار کے مدمقابل آزاد حیثیت میں امیدوار بن گئے تھے۔
پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شجاعت کاظمی پر پارٹی آئین اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی ثابت ہونے کے بعد ان کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ آئین اور اصولوں کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ شجاعت کاظمی کے خلاف یہ کارروائی پارٹی فیصلوں سے انحراف پر کی گئی ہے۔


