ہومتازہ ترینوہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران حادثہ، دو ہلاک

وہاڑی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران حادثہ، دو ہلاک

وہاڑی (لارڈ میڈیا) پرانے لاری اڈا کے قریب مین سیوریج لائن کی صفائی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں واسا کے دو ملازمین گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سنی اور ساول نامی دونوں ملازمین کا تعلق ضلع خانیوال سے تھا، جو مبینہ طور پر حفاظتی سامان کے بغیر رسے کے سہارے گٹر میں اترے تھے۔

صفائی کے دوران رسہ چھوٹ جانے سے دونوں گہرے گٹر میں جا گرے اور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کے بعد دونوں ملازمین کی لاشیں گٹر سے نکال لیں۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں