ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

پشاور (لارڈ میڈیا): خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ چند اضلاع میں بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، تورغر، بٹگرام اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ایبٹ آباد، کرم اور وزیرستان کے اضلاع میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پشاور، تخت بھائی اور پٹن میں 39، چترال، دیر، تیمرگرہ اور دروش میں 37، کالام میں 28 اور مالم جبہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں