ہومتازہ ترینایس آئی ایف سی کے تحت پاک چین فارما کانفرنس 17 جولائی...

ایس آئی ایف سی کے تحت پاک چین فارما کانفرنس 17 جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں صحت اور فارما شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ وفاقی وزارتِ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے 2 روزہ پاک – چین فارماسیوٹیکل کانفرنس کا انعقاد 17 اور 18 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس کا مقصد فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بائیوٹیکنالوجی میں پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کا فروغ ہے۔ کانفرنس کے دوران بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں، رابطہ سازی اور سرمایہ کاری سے متعلق خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے جبکہ مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مقامی پیداوار، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ اور تحقیقی تعاون کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ کانفرنس پاکستان کے ہیلتھ کیئر نظام کی جدیدکاری اور فارماسیوٹیکل صنعت کی مسابقت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقدہ یہ کانفرنس پاک چین شراکت داری، صنعتی تعاون اور نئی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں