ہومUncategorizedپاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کی شہید سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریبات میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو برادر ملک قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام کے اظہارِ ہمدردی کو سراہا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ وہ شہباز شریف، پاکستانی وفد اور عوام کی مخلصانہ ہمدردی پر شکر گزار ہیں اور ایران اس حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر پاکستان کی حکومت اور عوام سے خصوصی دلچسپی رکھتے تھے اور دونوں قوموں کی ثقافتی قربت کو مشترکہ اثاثہ سمجھتے تھے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی وفد ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات میں شریک ہوئے تھے۔ وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضا ؓ کے احاطے میں کی جائے گی۔ کربلا میں روضہ امام حسینؓ پر ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جا چکی ہے اور ان کا جسد خاکی نجف سے کربلا لایا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں