ہومانٹرنیشنلسوئٹزر لینڈ نے ریلوے ٹریک پر سولر پینلز بچھا دیے

سوئٹزر لینڈ نے ریلوے ٹریک پر سولر پینلز بچھا دیے

سوئٹزر لینڈ (لارڈ میڈیا) سولر پینلز کا استعمال عام طور پر چھتوں پر بجلی پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، مگر سوئٹزر لینڈ نے اس تکنیک کو ریلوے ٹریک پر بھی نافذ کیا ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے علاقے Buttes میں سن ویز کمپنی نے اپریل 2025 میں 100 میٹر لمبے ریلوے ٹریک پر یہ منفرد تجربہ شروع کیا۔

یہاں 48 فوٹو والٹیک پینلز نصب کیے گئے ہیں جو مجموعی طور پر 18 کلو واٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔ ان پینلز کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں بآسانی نکالا جا سکتا ہے، تاکہ جب بھی ٹریک پر کام ہو تو انہیں ہٹایا جا سکے۔

مئی 2025 میں ان پینلز کی تنصیب کے بعد، اب تک 16 ہزار کلو واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا چکی ہے جو کہ کئی گھروں کی سالانہ بجلی کی ضروریات پوری کرتی ہے۔

سن ویز نے 2028 تک اس تجربے کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، ایک کلومیٹر طویل ٹریک پر سولر پینلز سے 200 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جو 60 گھروں کے لیے کافی ہوگی۔

اس منصوبے کے نتائج مثبت رہے ہیں، اور ٹرینوں کے گزرنے سے پینلز کی صفائی بھی ممکن ہو رہی ہے۔ دیگر ممالک بھی اس تکنیک میں دلچسپی لے رہے ہیں، خاص طور پر فرانس سن ویز کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں